بیجنگ26مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چین کی حامی ایک کمیٹی نے کیری لَیم کو ہانگ کانگ کی نئی سربراہِ حکومت منتخب کر لیا ہے۔ اس انتخاب کو انسانی حقوق کے گروپ ’جمہوریت پر ایک دھبہ‘ قرار دے رہے ہیں۔ سن 2014ء میں آزادانہ انتخابات سے متعلق چلنے والی ’امبریلا موومنٹ‘ کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ ہانگ کانگ میں ایک نئے سربراہِ حکومت کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ اس تحریک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم اس مطالبے پر عمل نہ ہو سکا۔ ہانگ کانگ کے موجودہ چیف ایگزیکٹیو لیونگ چْن یِنگ کو بیجنگ کی کٹھ پتلی قرار دیا جاتا ہے اور وہ رواں برس جولائی میں اپنے عہدے سے سبک دوش ہو رہے ہیں۔